Word@Work, Let God's Word energise your working day!

تحریکی وعدے

یعقوب 1: 12
مْبارک وہ شَخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے کیونکہ جب مقبْول ٹھہرا تو زِندگی کا وہ تاج حاصِل کرے گا جِس کا خْداوند نے اپنے مُحبت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔

مسیحی اِیمان میں ہار مان لینا شاید آسان ہو لیکن اِیمان میں ثابت قدم رہنا  بہت مشکل ہوتا ہے۔ مُقدس یعقُوب نے ہمیں پہلے ہی بتا دیا ہے کہ ہمارے اِیمان کی آزما یش خُدا کی مرضی سے ہوتی ہے تاکہ ہم  ثابت قدم رہنا سیکھ جائیں (یعقُوب 1: 3)۔کیونکہ ثابت قدمی کے بغیر کوئی مسیحی پختہ نہیں ہو سکتا (یعقُوب 1: 4)۔ اَب مُقدس یعقُوب ہمیں یہ بتاتا ہے کہ خُدا اُس شخص کو برکت دیتا ہے جو تمام مصیبتوں  کے باوجود  خُداوند یِسُوع مسیح پر اَپنے اِیمان کو قائم رکھتا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ِان آزمایشوں میں سے گزرے بغیر اِس خاص برکت کو حاصل نہیں کیا جا سکتا!  برکت سے مُراد محض ایک اچھا خیال نہیں بلکہ قوت سے بھرا خُدا کا کلام ہے جو وعدہ کرتا ہے کہ ُاس شخص کے لئے ِمستقبل میں بھلائی پیدا کرے گا اور مستقبل سے مُراد وہ اعلیٰ مُقام ہے جو اُس دن دیا جائے گا جب خُداوندیِسُوع مسیح واپس آئے گا اور وہ اُن کو انعام دے گا جو مصیبتوں میں ثابت قدم رہے کیونکہ وہ اُس کے وعدوں پر بھروسہ کرتے رہے۔

زِندگی کے تاج کو اِس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ جیسے کھیل میں جیتنے والے کھلاڑی کو پہنایا گیا پھولوں کا ہار ہو اور اِس ہار کی قدر کا اندازہ اُس کی قیمت سے نہیں لگایا جاتا بلکہ حاصل کرنے والے کی  وجہ سے لگایا جاتا ہے۔ آج ہم جدید اولمپک کھیلوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، لیکن  جِسمانی مہارت کے اِن مقابلوں کا آغاز اولمپیا، یونان میں 500  سال قبل از مسیح میں ہوا تھا اور ابتدائی کلیسیاکے دنوں تک جاری رہا۔اِن مقابلوں میں دوڑ، کُشتیاں، باکسنگ اور گھڑ سواری کے مقابلے شامل ہوتے تھے۔ اولمپیئن ہیر وز، تب اور آج بھی ایسی مشقوں پر توجہ دیتے ہیں جو تھکا دیتی ہیں۔ جوپٹھوں میں درد پیدا کرتی ہیں۔ جوذہنی توجہ کی عادت ڈالتی ہیں اور جو خوداِنکاری کا درس دیتی ہیں۔وہ یہ سب کچھ اپنے آپ کو بہترین ثابت کرنے، اپنے ملک کی عزت اورخوشی کے لئےِ کرتے ہیں۔(1 کُرِنتھِیوں 9: 24)۔ آسمان کی بادشاہی کا تاج اُن لوگوں کو دیا جائے گا جو آسمان کے بادشاہ کی عزت میں اپنی خودی سے اِنکار کرتے ہیں،جس نے اُن کے لئےِ اپنا سب کچھ قُربان کر دیا اور یہ خُداوند یِسُوع مسیح ہی ہے جو ذاتی طور پر اُن لوگوں کو گھر میں خوش آمدید کہنے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہے جنہوں نے اچھے طور سے دوڑ کو ختم کیا۔(2 تیمتھیس 4: 7-8)< /p>

ہمارے لئےِ خُدا کے تربیتی پروگرام میں وہ بُہت ساری مُشکلات شامل ہیں جو ہم اپنے دفاتر، اپنے ارد گرد، اپنے گھر میں، مالی مُعاملات میں اور صحت کے مُعاملات میں حتی کہ ایذا رسانی کے دوران بھی اُن کا سامنا کرتے ہیں۔ اُن ساری مُشکلات کو اِس طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اُن سے ہم خُداوند یِسُوع مسیح پر بھروسہ کرنا سیکھیں اور پیچھے نہ ہٹیں۔(ا پطرس 1: 7)۔یہ اِمتحانات براہ راست خُداوند کی طرف سے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں ایسے مواقع دیتا ہے کہ جِن کے ذریعے خِدمت کے دوران تمام مُشکلات کے باوجود ہم اپنی وفاداری جو اُس کے لئےِ ہے اُس کا مظاہرہ کر سکیں (2 کُرِنتھِیوں 13: 5-7)اور یہ آزمایشیں  اور مُشکلات اِبلیس کی طرف سے بھی ہو سکتی ہیں جِن کو خُداوند ہماری زِندگی میں آنے دیتا ہے تاکہ ہم ظاہر کر سکیں کہ صرف یِسُوع ہی ہمارا  خُداوند ہے نہ کہ یہ دُنیا، نفس یا اِبلیس۔ (یعقُوب 1: 13-15)

لیکن وہ کونسی چیز ہے جو حالت ِجنگ میں ایک اِیماندار کو  خُداوند یِسُوع مسیح کے ساتھ جوڑے رکھتی ہے؟ خُدا کا کلام ہمیں اُس وعدہ کی ہوئی برکت کے بارے میں جو ہمارے لئے ِکی گئی ہے بتاتا ہے کہ خُداوند یسُوع مسیح خوش ہو کر خود ہر اُس اِیمان دار کو انعام دیگا جو ہمیشہ تک قائم رہے گا(زبُور 16: 11)

رُوح القدس جو ہر اِیماندار کے اندر سکونت کرتا ہے (رُومِیوں 8: 9) وہ ہمارا تسلی دینے،  راہنمائی کرنے  اور کلام کو سمجھانے والا ہے۔ وہ ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہم واقعی یِسُوع سے پیار کرتے رہیں (رُومِیوں 5: 5) اور ہماری راہنمائی کرتا ہے کہ ہمارے باطن میں ہم اِس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ ہم نے خُداوند یِسُوع مسیح کو کبھی مایوس نہیں کرنا۔اُس کے بارے میں سوچیں اور یہ سوچ آپ کے اِمتحانات کا جائزہ لینے اور اِن کے ساتھ نبرد آزما ہونے میں آپ کی مدد کرے گی۔

Prayer 
پیارے خُداوند خُدا! تیرا شکر ادا کرتا ہوں تیرے اُس وعدے کے لئےِ کہ تو ہر اُس شخص کو جو اپنے تمام مسائل میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہے برکت دے گا۔ مجھے مُعاف کر کہ کئی اِمتحانات میں جو میری زِندگی میں آئے میں ناکام ہوا۔ اور میں جانتا ہوں کہ تو مُجھ سے پیار کرتا ہے اور میں بھی تجھے بُہت پیار کرتا ہوں۔ میں اِس بات پر بھروسہ کرتا ہوں کہ یہ سارے اِمتحانات میری بھلائی کے لئے ِہیں تاکہ اِن کے وسیلہ میں تیرے جلال کے لیے تیری تعریف کر سکوں۔ میری مدد کر کہ میں اِس بات کو جانوں کہ تیرا مقصد میرے اِیمان کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ مضبوط ہو جائے کہ میں آج سے ثابت قدم اور اُس دن کا منتظر رہوں جب تو مجھے اِنعام سے نوازے۔ خُداوند یسُوع مسیح کے نام میں۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams