Word@Work, Let God's Word energise your working day!

خُدا کی قُربت

یعقُوب 4: 8
خْدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تْمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گْنہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔

چرچ کے نوٹس بورڈ پر لکھا تھا کہ، "اگر آپ خود کو خُدا سے دور محسوس کرتے ہیں، تو  سوچیں کہ کون دور ہو اہے؟"   اِس کا آسان جواب یہ ہے کہ۔ خُدا کبھی نہیں بدلتا۔ اگر ہم اپنے اور اُس کے درمیان ٹوٹا ہوا رشتہ بحال کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُس کے پاس واپس آنا ہوگا۔  خُداوند یِسُوع مسیح نے مُسرف بیٹے کی تمثیِل میں خوبصورتی سے وضاحت کی ہے (لُوقا 15: 11-32)۔ ایک لاپرواہ نوجوان اَپنے باپ کے اثاثوں کو برباد کرتا ہے اور  بعد میں اُس کے پاس کچھ بھی نہیں ہوتا۔  سوورؤں کے فارم پر مزدور کی طرح کام کرتے ہوئے وہ  اَپنے ہوش میں آتا ہے اور اُسے احساس ہوتا ہے کہ ُاس کے باپ کے نوکروں کی حالت اُس سے بہتر ہے جبکہ وہ یہاں بے سہارا ہے۔ لہذا  وہ اَپنے گُناہ کو تسلیم کرتااور رَحم کی درخواست کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ وہ اَپنے باپ کے گھر میں نوکر بننے کی دُرخواست کرتا ہے۔ کہانی کا اگلا حصہ قابل ذکر ہے۔ باپ جو اُس سے پیار کرتا تھا اور صرف اپنے بیٹے کے ذہن کی تبدِیلی کا اِنتظار کر رہا تھا۔( بائبل مُقدس اِس تبدیلی کو"توبہ" کہتی ہے)۔  بیٹے کی واپسی کے پہلے اِشارے پر ہی  باپ اُس سے ملنے کے لِئے بھاگا اور گھر میں اپنے بیٹے کو نوکر کے طور پر نہیں بلکہ مُعاف کیے گئے بیٹے کے طور پر اُس کا اِستقبال کیا۔

 مُقدس یعقُوب کہانی کا مرکزی خیال بیان کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ اگر ہم خُدا کے پاس واپس آنے کے لِئے رضامند ہیں تو وہ ہمارے اور اَپنے درمیان فاصلہ کم کر دے گا اور تیزی سے ہمارے قریب آ جائے گا۔ البتہ اگر ہم توبہ نہیں کرتے تو صُلح نہیں ہو سکتی۔ مُسرف بیٹے نے اَپنے گُناہ کو قبول کیا اور اپنے باپ کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ اپنے باپ سے دور مُسرف بیٹے کامزاج میں دوغلا پن اور اُس کا دِل ناپاک   تھا۔اِس لِئے اَپنے باپ کی رحمت کی تلاش میں مُسرف بیٹے کو پاک ہونے کی ضرورت تھی۔ دوغلے پن کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ یا تو وہ سُوروں کے پاس رہتا یا باپ کے گھر واپس آجاتا۔  اُس نے صحیح اِنتخاب کیا اور اُسے خاندان میں بحال کر دیا گیا۔

مُقدس یعقُوب نے،  ہاتھوں کو (جو برائی کرتے ہیں)، دِلوں کو (جو برائی اور حرام چِیز چاہتے ہیں) اور دماغ کو (جو بری خواہشات کو حاصل کرنے کے لِئے شیطانی منصوبے بناتا ہے) کا خلاصہ بیان کردیا ہے۔ یہ تینوں توبہ میں شامل ہیں اور زبُور 51  دیئے گئے نمونہ کی پیروی کرتے ہیں۔ ہمیں صاف ہونے اور دِل کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ ہم گُناہ آلودہ  زِندگیوں کے ساتھ خُداوند یِسُوع مسیح کے پاس آتے ہیں تو ہماری صفائی کی واحد اُمیدخُداوند یِسُوع مسیح کا قیمتی خون ہے (1 پطرس  1: 19، مُکاشفہ 7: 14)
ہمیں خُدا کے ساتھ اپنے تعلُقات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے ہیں اور اگر نہیں تو مذکورہ آیت ہمیں خُدا کی قُربت میں آنے کی دعوت اور حُکم دیتی ہے۔ مسیحی سفر کا آغاز حقیقی توبہ اور نئے مسیحی طرزِ زِندگی سے  ہوتا ہے۔ خُدا ہمیشہ اُس لمحے کا اِنتظار کر تا ہے کہ جب ایک گنہگار اپنے گُناہوں سے توبہ کر کے اُس کی طرف آئے اور وہ اُسے اپنی مُحبّت اور مُعافی کا یقین دلانے کے لِئے آپ کے پاس آئے گا اور آپ کو اپنے فرزند کے طور پر گھر کا سفر کرنے میں مدد کرے گا۔ صرف خْدا ہی ہے جو ہمیں اتنا پیار کرتا ہے کہ تمام ضائع شدہ سالوں کی قیمت ادا کر سکے اور اپنی صلیبی موت کے وسیلہ ہمیں تبدِیل کر سکے۔

 تو کیا ہم خُدا کے قریب ہیں؟ اگر نہیں  تو پھر واپس مڑیں اور اُس کی مہربان مدد کو قُبول کریں کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کے قریب ہوں۔ اْس کے حضور دو دِلے نہ بنیں۔خُداوند یِسُوع مسیح کی آپ کے لِئے اپنی جان قربان کرنے کے لِئے پوری طرح پرعزم تھا۔

Prayer 
مہربان خُدا! مُجھ جیسے گُنہگاروں کے ساتھ مُحبّت و ہمدردی کرنے کے لِئے تیرا شکر ہو۔ میرے دِل کو میرے گُناہ کو دیکھنے کے لِئے مائل کراور مُجھے خُداوند یِسُوع مسیح کی قربانی کے ذریعے اپنی رحمت کی وسعت پر غور کرنے کی توفیق دے۔" واپس آنے" کے لِئے تیرا حکم سننے میں میری مدد کر تاکہ میَں پُرانے طریقوں سے منہ موڑنے کا نیا اِنتخاب کروں جِن کی وجہ سے تو مُجھ سے ناراض ہے۔ جیسا کہ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ براہ کرم اپنے وعدہ کے مُطابق میرے قریب آ۔ یِسُوع مسیح کے نام میں۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams