Word@Work, Let God's Word energise your working day!

پریشانی کا حَل

فِلپیوں 4: 6
کسِی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنَت کے وسیلہ سے شُکر گُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں

دائمی اِضطراب بُہت  تکلیف دہ ہوتا ہے اِسے کوئی بھی اَچھا نہیں سمجھتا۔مُقدس پولُس رسُول چاہتا ہے کہ ہر اِیماندار اِس چھُٹکارا حاصل کرے۔ بائبل مُقدس میں "ڈرو مت"، "تُمہارا دِل نہ گھبرائے" اور " فکر نہ کرو" جیسی اِصلاحات بار بار استعمال ہوئیں ہیں۔ مثلاً     ابرہام ( پیدائش 15: 1 )،       یشُوع  (یشُوع8 : 1 )،  رُوت ( رُوت 3: 11 )،  ایلیاہ (2 سلاطین 1: 15 )،  ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کی ماں مُقدسہ مریم  (لوُقا 1: 30 )  اور مُقدس پولُس رسُول (2  کُرِنتھیوں 7: 5 ) ۔ اَب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر بائبل مُقدس کے اِتنے بڑے ہیروز کو  خوف سے متعلق  اِلہٰی تسلی کی ضرورت ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟            مَذکوُرہ آیت  اِیمانداروں کی روزمرہ زِندگی میں  ایک کلیدی حثیت رکھتی ہےجو اُن کے لئے اِلٰہی تسلی کا سبب ہے۔

پریشانی کیا ہے؟ یہ ایک اَنجانہ سا خوف ہوتا ہے  کو ہمارے جذبات  پر غلبہ حاصل کر کے ہمارے مستقبل کو غیر یقینی بناتا ہے اور جِس کی تقویت اِبلیس کا جھوٹ ہے۔ اِس کا حَل یہ نہیں کہ ہم کتنے مضبوط ہیں بلکہ یہ کہ ہم خُدا پر کتنا بھروسہ  کرتے ہیں (اِستثنا  3: 22 )۔  خُود اعتماد اور گنہگار اِنسان یہ سوچتا ہے کہ  سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا کیونکہ حالات کسِی بھی وقت بدل سکتے ہیں۔ ہمارے مسائل بڑے اور گمبھیر بھی ہو سکتے ہیں جِن کو ہم اَپنی مدد آپ سے حَل نہیں کرسکتے( متی 6: 23 )     اور نتیجاتاً ہم اُن کے زیرِتاب  آ کر  پریشانی کے دائرہ میں داخل ہو جاتے ہیں اور ہم اَپنی فکروں میں دَب جاتے ہیں۔

پریشانی کے خیالات اُس وقت تک ہمارے ساتھ رہتے ہیں جب تک ہماری پریشانی ختم نہیں ہو جاتی۔ اِس میں سے نکلنے کے لئے ہر کوئی اَپنا طریقہ اِستعمال کرتا ہے لیکن پریشانی ختم ہونے کے بعد بھی اِس  کے مایوس کُن اثرات اِنسانی زِندگی پر باقی رہتے ہیں۔ بائبل مُقدس میں اِس کے مکمل خاتمہ کا حَل بتا دیا گیا ہے کہ اَپنی ساری فکریں اُس پر ڈال دو  کیونکہ اُسے ہماری فکر ہے اور جو وہ کام کر سکتا ہے  اور کوئی نہیں کر سکتا ( زبوُر 56: 3 )۔  بیشک، وہ ہمارے تمام حالات و واقعیات سے واقف ہےاور ہماری پریشانیوں کو بھی جانتا ہے (رُومیوں 8: 28 )؛  وہی ہمارے مسائل کو حل کرنے کی قُدرت رکھتا ہے۔اُس  کے پاس اِختیار، قوت اور حکمت ہے اور جانتا ہے کہ مسائل کو کیسے حل کرنا ہے ( مُکاشفہ 5: 12 )۔

اَب ہماری ذمہ داری ہے کہ خُدا کو باپ جانتے ہوئے اَپنے تمام مُعاملات   اُس کے سپُرد کر دیں۔ گو کہ وہ پہلے سے جانتا ہے لیکن  اُس سے مانگنا ہمارا اُس کے ساتھ رِشتہ  ، بھروسہ اور شُکر گزار زِندگی کی عکاسی کرتا ہے ( متی 6: 5-8 )۔  بعض اوقات ہمیں ہماری دُعاؤں کا جواب نہیں مِلتا جِس سے ہم اُس  کی مرضی پر مزید بھروسہ کرنا سیکھتے ہیں کہ وہ ہماری مرضی اور ہمارے وقت کے مُطابق نہیں بلکہ ہماری بہتری کے لئے اَپنے طریقہ سے کام کرے گا۔ اِس لئے ہم اِیمانداروں پر لازم ہے کہ ہم اَپنے دفاتر، کلیسیا اور جہاں کہیں بھی ہوں دُوسرے  اِیمانداروں کے لئے دُعا کریں تاکہ اُن کی زِندگیوں میں سے بھی پریشانیاں دُور  ہوں اور اُس کا نام جلال پائے۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ ! میَں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ تو ہر چیز پر قادِر ہے اور ہماری تمام فکروں کو حل کر سکتا ہے۔ مُجھے مُعاف فرما کہ بَعض اوقات میں اَپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے خود سے کوشش کرتا رہا اور تُجھ پر بھرُوسہ نہیں کیا۔ میری مدد فرما کہ آ ئندہ زِندگی میں میَں صرف تُجھ پر بھرُوسہ رکھوں اور اَپنی زِندگی کے تمام معاملات شکر گزاری کے ساتھ ہمیشہ تیرے سپُرد کروں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: