Word@Work, Let God's Word energise your working day!

مَنطقی حوصلہ اَفزائی

فِلپیوں 2: 19
مُجھے خُداوند یِسُوع میں اُمید ہے کہ تِیمُتھیُس کو تُمہارے پاس جَلد بھیجوُں گا تاکہ تُمہارا َحوال دَریافت کر کے میری بھی خاطِر جمع ہو۔

خُداوند یِسُوع مسیح کو جاننے کی سب سے بڑی برکت یہ ہے کہ  ہم کبھی بھی تنہا نہیں ہوتے(2 تِیمُتھیُس 4 : 16- 18 )۔ گو کہ ہم اَپنے ہم خیال دوستوں اور مسیحی رَفاقت سے الگ کر دیئے جائیں پھر بھی خُداوند یِسُوع مسیح ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے ( یشوع  1: 9 ) ۔ اِیمانداروں کو تنہا چھوڑنا کبھی بھی خُدا کا منصُوبہ نہیں رہا۔ جب ہم خُداوند یِسُوع مسیح کو اَپنا نِجات دہندہ قبول کر لیتے ہیں تو ہم سب  ایک خاندان  بن جاتے ہیں اور  مسیح میں سَب بہن بھائی ہیں  جو  دُوسروں کے لئے ایک مثال بنتے ہیں۔ کلیسیا کسِی عمارت  کا نام نہیں بلکہ کلیسیا اِیمانداروں ایک بین اُلقوامی جماعت ہے جو  خُداوند یِسُوع مسیح  سے مُحبت اور آپس میں پیار کرتے ہیں۔ دُنیا میں آپ جہاں بھی جائیں گے وہاں خُدا کے لوگوں کو پائیں گے(عبرانیوں  2 : 11-13 )۔

فِلپی کلیسیا کی خبرگیری مُقدس پولُس رسُول کا ایک فِطری فعل تھا۔ وہ اُس کا  خاندان تھا جو اُس  کی خِدمت کا  پھَل تھا (1 کُرِنتھِیوں 4 : 15 )۔ اُ ن دِنوں میں جب  آج کی طرح  جدید نظامِ ترسیل نہیں تھا تو  ڈاک کے ذریعہ خَط و کِتابت کی جاتی تھی جِس کے لئے مُقدس پولُس رسُول نے  فِلپی کی قید میں سے تِیمُتھیُس کو بھیجا کہ خط لے کر فِلپی کی کلیسیا کے پاس جائے۔  یہ            اَچھے والدین کی طرح مُقدس پولُس رسُول کی فکر مندی تھی کہ وہ فِلپی کی کلیسیا کی خبرگیری کرے(فِلپیوں 1 : 8 )۔اگر ہم میں   خُدا پر  اِیمان بلُوغت حاصل کرتا ہے تو ہم اَپنے دیگر اِیمانداروں کے لئے بھی ہمہ وقت ایسا ہی چاہتے ہیں۔

فِلپی کی کلیسیا سے متعلق  قید کی حالت میں مُقدس پولُس رسُول فکر مند ضرور تھا لیکن مایوس نہیں تھا۔ وہ صبر سے اَچھی خبر کا اِنتظار کرتا رہا اور تمام مُعاملات کو خُدا کے ہاتھ میں چھوڑ دیتا تھا اور مُناسب وقت پر  تِیمُتھیُس کو خبر گیری کے لئے بھیجا۔ مُقدس پولُس رسُول کے لئے صبر اور مُناسب وقت کا اِنتظار بھی ایک مسیحی اصُول ہے جو ہمیں پُرانے عہد نامہ میں بھی مِلتا ہے۔ مُقدس پولُس رسُول دُعا اور خُدا کے وعدوں پر کامِل یقین رکھتا اور صبر سے  خُدا سے جواب کا اِنتظار کرتاتھا۔ جیسا کہ اُس نے لِکھا ہے کہ " جتنی باتیں پہلے لکھیں گئیں وہ ہماری تعلیم کے لئے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اور کِتابِ مُقدس کی تسلّی سے اُمید رکھیں" (رُومیوں 15: 4 )۔

مُقدس پولُس رسُول کے اِس رُوحانی اَصول کی پیروی ہمارے لئے مثلِ راہ ہے کہ فکرمندی لیکن اِیمان اور صبر کے ساتھ، دُعا   ایک رُوحانی اُمید کے ساتھ۔ خُدا کی حضُوری کا احساس اور اِیمانداروں کے لئے فکرمندی   مُقدس پولُس رسُول کا رُوحانی اثاثہ تھا ( فِلپیوں 1: 19 - 26  )۔   یہ رُوحانی اَصول عملی مسیحی زِندگی کے بغیر ممکن نہیں۔ جیسا کہ یسعیاہ         40 : 27-31 میں یوں مرقوم ہے کہ "  پس اَے یعقوب تو کیوں یوں کہتا ہے  اور  اَے اِسرائیل تو کس لئے ایسی بات کرتا ہے کہ میری راہ خُداوند سے پوشیدہ ہے اور میری عدالت  میرے خدا سے گذر گئی؟ ۔ کیا تو نہیں جانتا؟ کیا تو نےنہیں سنا کہ خُداوند خدایِ ابدی و تمام زمین کا خالِق تھکتا نہیں اور ماندہ نہیں ہوتا؟ اُسکی حِکمت اَدراک سے باہر ہے۔وہ تھکے ہوئے کو زوربخشتا ہے اورناتوان کی توانائی کو زیادہ کرتا ہے ۔نوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بالکل گرِ پڑیں گے ۔ لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے اَزسر ِنو زور حاصل کریں گے۔ وہ عُقابوں کی مانِند بال و پَر سے اُڑیں گے وہ دوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اورماندہ نہ ہوں گے۔ "        خُدا سے اِلتجا کریں کہ وہ ہمیں دُعا کرنے اور صبر سے جواب کا اِنتظار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ! میَں تیرا شکر اَدا کرتا ہوں کہ میَں خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ تُجھے جان سکا۔ مُجھے مُعاف فرما کہ میَں تیرے لوگوں کے پہچاننےمیں قاصر رہا۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں تیرے اور تیرے لوگوں کے ساتھ رفاقت رَکھ سکوں اور یہ بھی کہ میَں اَپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ ایک رُوحانی رِشتہ قائم کر سکوں اور تیری مَرضی کو پورا کرتا رہوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: