Word@Work, Let God's Word energise your working day!

مَعیاری شاگردیت

فِلپیوں 2: 22
لیکن تُم اُس کی پُختگی سے واقِف ہو کہ جیسے بیٹا باپ کی خِدمت کرتا ہے ویسے ہی اُس نے میرے ساتھ خُوشخبری پھَیلانے میں خِدمت کی۔

اگرچہ  وقت کے ساتھ ساتھ شاگردیت اور سیکھنے کے عوامل میں جدت اور تیکنیکی سہوُلیات کی بدولت مہارت میں اضافہ ہوا جو کہ ایک خُوش آئین بات ہے۔  آج کل اِس تیکنیکی دور میں روز مرہ   زِندگی کے تمام شعبہ جات  فنی ترقی کی بدولت  ہر مسلہ کا حل  آسانی سے تلاش کر لیتے ہیں۔ اِسی طرح تعلیم کے میدان میں طِب، قانون ، تحقیق،  فنِ تعمیر ، ہوابازی اور بحری  تربیت کی جدید سہولیات حاصل ہیں۔ یہی طریقہ مسیحی شاگردیت کا بھی ہونا چاہئے (فِلپیوں 4 : 9 ) کیونکہ شاگرد کے معانی عملی تربیت  ہے۔ 

مُقدس پولُس رسُو ل نے مُقدس تِمُتھِیُس کو اَپنے بشارتی سفر میں ہم سفر بنایا تاکہ وہ کلیسیائی راہنما   ہونے سے متعلق سیکھ سکے (اعمال 16 :1 – 5 )۔یہی کاروباری طریقہ تھا جو ایک بیٹا اَپنے باپ سے سیکھتا تھا اور ایسے ہی مُقدس تِمُتھِیُس  نے  بشارت سے متعلق اَپنے مُشاہدات اور مُعاونت  کی بدولت  مُقدس پولُس رسُو ل سے سیکھا۔ مُقدس تِمُتھِیُس کے شاگرد ہونے کی سند اُس کی سیکھنے میں دِلچسپی، اَپنے اُستاد کی پیروی اور وفاداری، اپنی عزت و وقار اور خِدمت کا جذبہ تھا۔  اُس  نے  خِدمت میں ا َپنے مُشاہدات اور تجربات سے سیکھ لیا تھا کہ کب کیا کرنا ہے جبکہ اُس کا کِردار خُداوند یِسُوع مسیح کی خِدمت اور اَطاعت میں تشکیل پایا تھا۔  یہی وجہ ہے کہ   مُقدس پولُس رسُو ل اور تمام کلیسیائیں اُس پر بھروسہ کرتی تھی  (1 تھِسلُنیکیوں 3 : 2 )۔

بھرُوسہ کے اثبات کوئی تعلیمی معیار یا اسناد نہیں بلکہ کسِی کے مسیحی  کِردار اور رُوح اُلقُدس کے وسیلہ نئی عقل  (رُومیوں 12: 2 ) اور نئے دِل سےظاہر ہوتے ہیں ( فِلپیوں 2 : 13 )۔ مُقدس تِمُتھِیُس  کو یہ شرف حاصل تھا کہ اٰس نے    اَپنے معیاری اُستاد مُقدس پولُس رسُو ل کی معیاری مسیحی زِندگی کو قریب سے دیکھا کہ کِس طرح وہ دُکھوں  کے باوجود    خُداوند یِسُوع مسیح کا وفادار رہا    (1کُرِنتھیوں  4 : 17 )۔ اَب  مُقدس تِمُتھِیُس کا پہلا اِمتحان یہ تھا اُسے بغیر  مُقدس پولُس رسُو ل کے بشارتی خِدمت کو جاری رکھنا تھا   ( 1 کُرِنتھیوں 16 : 10 )۔

اِسی طرح ہماری آج کی مسیحی قیادت کو بھی اچھی رُوحانی قیادت کی ضرورت ہے جو کِردار کی پاکیزگی اور بشارتی مہارت  کا نمونہ دے سکے (1 پطرس 1 : 15 )۔ اِیمانداروں کو چاہئے کہ وہ  مسیحی کِردار اور اِنسانی اہلیت کے ساتھ خِدمت  کے فرائض سر اَنجام دیں۔ جِس کے لئے ضروری ہے کہ  دورِ حاضرہ کے اِیماندار کسی رُوحانی را ہنما کی رفاقت میں رہیں اور پھر وہ اگلی نسل کی راہنمائی کر سکیں۔اَب سوال یہ پیدا ہوتا   ہےکہ ہم کِس سے سیکھیں اور کِس کو سیکھائیں۔ اِس کے لئے لازمی ہے کہ  اِیماندار خود بھی شاگرد ہو اور دُوسروں  کو شاگرد بنانے کی اہلیت رکھتا ہو (2 تِمُتھِیُس 2 : 2 )۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ ! میَں اُن لوگوں کے لئے تیرا شکر کرتا ہوں جن کے وسیلہ میَں نے تیرا کلام سیکھا اور میری زِندگی بچائی۔ میری مدد فرما کہ میَں اُن کی عزت اور حوصلہ اَفزائی کرتا رہوں۔ مُجھے معاف فرما کہ بَعض اوقات میَں اَپنی زِندگی میں مسیحی معیار پر پورا نہیں اُتر سکا۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں اَپنے بزرگ راہنماؤں کی راہنمائی میں آگے بڑھ سکوں اور دُوسروں کو تیرے پاس لا سکوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: