Word@Work, Let God's Word energise your working day!

قرابتی خِدمت

فِلپیوں 2: 24-23
پَس میَں اُمید کرتا ہوں کہ جب اَپنے حال کا اَنجام معلوُم کر لوں گا تو اُسے فوراً بھیج دوں گا۔ اور مُجھے خُداوند پربھروسہ ہےکہ میَں آپ بھی جلد آؤں گا۔

چند کلیسیائیں اَپنے کلیسیائی نظام کو بڑی کمپنیوں کی طرز پر چلانا چاہتی ہیں جو کہ بُری بات نہیں ہے۔ بیشک بڑے پیمانے پر کلیسیائی نظام کو چلانے کے لئے یہ ناگزیر ہے کہ  ناظموں کا صحیح اِنتخاب، صحیح جگہ اور صحیح وقت پر ہو۔لیکن اِس طرزِ نِظام میں کچھ قباہتیں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔ کیونکہ  بُہت اچھا کلیسیائی نظام، خُوبصورت عمارات اور خِدمت میں مَصروفیت  کسِی بھی کلیسیا کے با برکت ہونے کی ضمانت نہیں بلکہ با برکت کلیسیا اُن اِیمانداروں کی بدولت ہے جنہیں  خُداوند یِسُوع مسیح نے بُلایا ہے ( یسعیاہ 65 : 23 )۔  نامیاتی کلیسیا  ،     نظام اور عمارات سے نہیں بلکہ اُن اِیمانداروں سے تشکیل پاتی ہے جو  اِلہٰی مُحبت کے وسیلہ آپس میں  ( رُومیوں 12 : 4-5 ) اور خُدا سے جُڑے  ہوتے ہیں (اِفسیوں 4: 15-16 )۔ 

مُقدس پولُس رسُول مُقدس تِمُتھِیُس کو یونانی کلیسیا میں بھیجنا چا ہتا تھا جو کہ  ایک صحیح  وقت تھا (فِلپیوں 2 : 19-22 )۔  اُسے رُوح اُلقُدس میں یقین تھا کہ وہ فِلپی کی قید سے جلد رہا ہو جائے گا  لیکن وہ اَپنے مُستقبل  سے متعلق اِتنا فکر مند نہیں تھا کیونکہ  وہ جانتا تھا کہ  اُس کا  مُستقبل خُداوند یِسُوع مسیح کے ہاتھ میں ہے۔     مُقدس تِمُتھِیُس کے پاس فِلپی   کی کلیسیا کے  اِیمانداروں کے لئے بُہت حوصلہ اَفزا پیغام تھا جو بطور اِیماندار  اُن  کی رُوحانی ترقی اور اِیمان کی مضبوطی کے لئے    کافی تھا (فِلپیوں 1 : 19-26 )۔

کیسی دانشمندی کی بات ہے کہ اِس مصرُوف  دُنیا میں  تھوڑی دیر توقف کرنا اور اِنتظار کرنا کہ   خُدا  کِس طرح  اَپنے لوگو ں کی مدد کرتا ہے ( زبور 27 : 14 )۔  ہمارے اِیمان کے باوجود   ہماری اندرونی جسمانی خواہشات پاک رُوح کی دھیمی آواز سے زِیادہ طاقتور ہیں ( اِمثال 6: 16 -19 )۔  بُہت سے لوگ اِنتظار کی کیفیت کو نہیں سمجھ سکتے۔ وہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر لمبی تان کے سو جاتے ہیں۔ جیسا کہ مرقس 14 : 38 میں مرقوم ہے کہ " جاگو اور دُعا کرو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو۔ رُوح تو مُستعد ہے مگر جسم کمزور ہے۔" یہ اَفسوس کی بات ہے کہ شاگر د    ناکام رہے جیسے ہم نے نقل نہیں کرنا۔ خُدا  کے   اندازِ تحریک کا مُشاہدہ کرنا کہ وہ کیسے کام کرتا ہے ایک عاجزانہ تجربہ ہے خاص طور پر  سنجیدہ   اِیمانداروں  کے لئے۔  دُعا ہی وہ واحد وسیلہ ہے جِس سے ہماری پریشانیاں کم ہو جاتی ہیں اورہم اَپنے مفروضوں کی بجائے خُدا کی مرضی جان سکتے ہیں ( فِلپیوں 4: 6 )۔ 

خُدا کی مرضی کا اِنتظار  کرنا کلیسیائی  نظام کی بات نہیں  بلکہ مسیحی طرزِ زِندگی ہے جِسے غیر مسیحی حلقوں میں وقت کا ضیاع سمجھا جاتا ہے۔ در اصل ایک رُوحانی اصول ہے ( زبور 37 : 7 )۔ اِس کا آغاز آج اور ابھی کرنا ہے۔ جاگو اور دُعا کرو،  اِس اصول کو  ہر جگہ استعمال کریں اور آپس میں اور خُدا کے سامنے  جوابدہ رہیں۔   خِدمت کے مُعاملات میں صبر اور انتظار کامیابی کی ضمانت ہیں۔ اِس لئے بےصبری اور سونے کی بجائے جاگتے اور دُعا کرتے رہیں۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ ! میَں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تُو وقت پر تمام مُقاصد پورے کرتا ہے۔ مجھے مُعاف فرما کہ میَں تیرا اِنتظار اور دُعا کیئے بغیر اَپنے تمام مُعاملات میں بے صبری کا مظاہرہ کرتا رہا۔ میری مدد فرما کہ میَں آج کے بعد اَپنے ہر کام میں صبر اور انتظار کو اپنا شعار بناؤں اور ہمیشہ دُعا میں تیری مرضی جانوں تاکہ کسِی مُشکل میں نہ پڑوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: