Word@Work, Let God's Word energise your working day!

خیراتی محرکات

ِلپیوں 4 :17
یہ نہیں کہ میَں اِنعام چاہتا ہُوں بلکہ اَیسا پھَل چاہتا ہُوں جو تُمہارے حِساب میں زِیادہ ہو جائے۔

خیراتی عمل مسیحی اِیمان کا حصہ ہے ( اعمال 2: 44-45 )۔ تاہم، یہ عمل خیرات لینے اور دینے دونوں کے لئے  خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔ مُقدس پولُس رسُول   فِلپی کلیسیا کو یہ بات باور  کرانا چاہتا  ہے کہ  اُس کا ہدیہِ ِتشکر مزید مدد کے لئے نہیں بلکہ  در اصل خُدا کی شکرگزاری ہے جِس پر وہ بھرُوسہ کرتا ہے۔ وہ فِلپی کلیسیا کی خیراتی مہربانی کا ناجائز اور ذاتی  فائدہ نہیں اُٹھاتا ( ٖفِلپیوں  4: 10-13 )۔ 

تاہم ،   مُقدس پولُس رسُول  فِلپی کلیسیا کے خیراتی عمل کی اِس لئے بھی تعریف کرتا ہے کہ اُس کی رُوحانی ترقی ہو۔  وہ چاہتا تھا کہ فِلپی کلیسیا کے اِیماندار  بطور خُداوند یِسُوع مسیح کے پیروکار  اَپنے مسیحی اِیمان میں ترقی کریں۔ اُن کا مزاج  خُداوند یِسُوع مسیح جیسا ہو اور اُن کی زِندگیوں سے  اُسی کے نام کو جلال مِلے۔  خیرات کرنا اِیمانداروں کی رُوحانی تربیت کا حِصہ ہے جِس سے اُن میں خُداوند یِسُوع مسیح کی اقدار نظر آتی ہیں۔ یہی وہ عمل  اور وسیلہ ہے جیسے خُدا اِنجیل کی بشارت کے لئے اِستعمال کرتا ہے (متی 10: 8 )۔

کسِی کی مالی مدد کرنااور خیرات دینا  خُدا کی فطرت کا عکس ہوتا ہے۔ کیونکہ خُدا نے دُنیا سے۔۔۔اکلوتا بیٹا بخش دیا ( یوُحنا 3: 16 )۔ خُدا نے  ہمارے لئے اَپنا بیٹا اِس لئے قُربان کِیا کیونکہ سِوائے  اُس کے ہمارا مُستقبل غیر یقینی ہے ( رُومیوں 5:6-8 )۔ خُداوند یِسُوع مسیح  کا خیراتی طریقہ خُود اِنکاری اور    اِثار و قُربانی تھا جو ہر مسیحی کے لئے مشلِ راہ ہے ( رُومیوں 12: 1 )۔ خُداوند یِسُوع مسیح نے اُس بیوہ کے ہدیہ کو خُوب سراہا جِس نے وہ سب کچھ دے دیا جو اُس کے پاس تھا ( لوُقا 21: 1-4 )، لیکن اُس دولت مند کو رد کِیا جِس نے غریبوں کو دینے سے اِنکار کِیا ( متی 19: 16-30 )۔جو خُداوند یِسُوع مسیح کے مشن اور محرکات کے برعکس تھا ( 2 کُرِنتھیوں 8: 9 )۔ اِس لئے  مُقدس پولُس رسُول   کا فِلپی کلیسیا  کے خیراتی عمل کی تعریف کرنے سےاُس کی رُوحانی پُختگی اور ترقی  کا  ثبوت مِلتا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے  بعض اوقات خیرات دینے اور لینے والوں کے  بُرےمحرکات  اور ذاتی مفادات خیرات کی رُوحانی رُوح  اور اَبدی اَجرکو خراب کر دیتے ہیں۔ وہ اَپنا  اَجر اِ سی دُنیا میں پا چکے ( متی 6: 1-4 )۔ وہ جو نمائشی خیرات یا ہدیہ دیتے ہیں اور  جو مجبوری  اور ناشکرگزاری سے دیتے اور لیتے ہیں  ۔ اُن کے لئے آسمان پر کچھ اَجر نہیں۔ ہاں وہ  اِس دُنیا میں تو  مال دار اور بہتر نظر آتے ہیں لیکن وہ  خُدا کے فضل اور برکت سے خالی ہیں۔ تاہم،   جب ہماری خیرات اور ہدیہ کے محرکات  خُدا کو جلال اور اِنجیل کی بشارت  ہے تو یہ  ہمارے اِیمان کا اِظہار اور خُدا سے مُحبت کا ثبوت ہے۔ خیرات اور ہدیہ دینا اور لینا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ اِس میں اِنسانی اور ذاتی محرکات ہماری نیکی کو ضائع کر سکتے  ہیں  مگر رُوحانی محرکات خُدا کے فضل کا سبب بن سکتے ہیں۔  اِس لئے آج کے بعد ہماری  خیرات اور ہدیہ جات  دینے اور لینے کا مقصد  صِرف اِنجیل کی بشارت اور خُدا کا جلال ہی ہونا چاہئے۔

Prayer 
اَے رحیم خُدا ! میَں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تُو نے مجھے ہر چیز دے رکھی ہے۔ اِس کے باوجود میرا لالچ ختم نہیں ہوا جِس کے لئے میَں مُعافی چاہتا ہُوں۔ مجھے توفیق دے کہ میَں خیرات اور ہدیہ جات دینے اور لینے میں ہمیشہ رُوحانی محرکات کا احترام کروں ۔ اِنجیل کی بشارت اور خُدا کے جلال کو ملحوظِ خاطر رَکھوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: