Word@Work, Let God's Word energise your working day!

طرفداری

یعقُوب 2: 1- 4
اَے میرے بھاءِیو! ہمارے خْداوند ذوالجلال یِسْوع مسِیح کا اِیمان تْم میں طرفداری کے ساتھ نہ ہو۔ کِیْونکہ اگر ایک شَخص تو سونے کی انگْوٹھی اور عْمدہ پوشاک پہنے ہْوئے تْمہاری جماعت میں آئے اور ایک غرِیب آدمِی مَیلے کْچیلے کپڑے پہنے ہْوئے آئے۔اور تْم اْس عْمدہ پوشاک والے کا لِحاظ کر کے کہو کہ تْو یہاں اچھّی جگہ بَیٹھ اور اْس غرِیب شَخص سے کہو کہ تْو وہاں کھڑا رہ یا میرے پاؤں کی چَوکی کے پاس بَیٹھ۔ تو کیا تْم نے آپس میں طرفداری نہ کی اور بدنِیّت مْنصِف نہ بنے؟

یقیناً، وہ لوگ جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ خْداوند یِسُوع مسیح پر اِیمان رکھتے،اُسے اپنا مالک اور نجات دہندہ مانتے  اور یہ بھی کہ وہ راستبازی کو پورا کرنے کے لیے خْدا کا ممسوح ہے، اُسی کی طرح بننا چاہتے ہیں۔ خْداوند کے نزدیک تمام لوگ گُنہگار ہیں (رُومِیوں 3: 23) اور وہ اْن سے یکساں مُحبت کرتا ہے (زبُور145: 9) اور وہ سارے جہاں کے گُناہوں کی سزا کے لیے مصلوب ہوا (ا یُوحنا 2: 2) اور وہ  چاہتا ہے کہ ہر ایک نجات پائے (1 تیمتھیس 2: 5-6) اور جِس نے ایک ایسی کلیسیا کی بنیاد رکھی جِس میں "نہ کوئی یہودی ہے نہ غیر قوم، نہ غلام نہ آزاد، نہ مردنہ عورت، کیونکہ تم سب مسیح یِسُوع میں ایک ہو(گلتِیوں 3: 28)۔

لیکن کچھ مسیحی دُوسروں کو خُداوند کی برکات میں شریک نہیں کرتے۔ وہ اپنے اور دُوسروں کے معیار، اَمیرو غریب میں امتیاز کرتے ہیں جِس میں نسل، لسانیت، درجہ بندی،قابلیت اور تہذیبی عناصر شامل ہیں لیکن وہ بائبل مُقدس میں بیان کردہ ابدیت کی حقیقت کو بھُول رہے ہیں جہاں ہر قوم، قبیلہ، زُبان، نسل کے اِیماندار موجود ہوں گے  (مکاشفہ 5: 9)۔  جِن کو خُدا وند یِسُوع مسیح  نے اپنے خون سے خریدا

 ہے۔ہمارے خُدا وند یِسُوع مسیح کی دلچسپی یہ نہیں کہ ہمارا ماضی کیا ہے بلکہ یہ کہ ہمارا مُستقبل کیا ہو گا کیونکہ ہماری موجودہ شرمندگی ہماری جلالی زِندگی کے سامنے کوئی حثیت نہیں رکھتی۔

ایک دِن تما م اِیماندار جو خُداوند یِسُوع مسیح پر اِیمان رکھتے ہیں اُس کی بادشاہی میں داخل ہوں گے اور بحثیت خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں سب برابر ہوں گے۔ کوئی بھی اَپنی راستبازی کا دعویٰ نہیں کر سکے گا کیونکہ سب نے گُناہ کیا ہے اور خُدا کے جلال سے محروم ہیں۔ تاہم ہم سب خُداوند یِسُوع مسیح کی راستبازی کے وسیلہ راستباز گنے جائیں گے جو اُس نے ہمارے لئےِ صلیب پر جیتی تھی۔ وہاں مادیت پرستی اور قوم پرستی کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہوگی کیونکہ وہاں ہر زبان اور رسم و رواج وا لا شخص ہو گا اور کسی کو دُوسرے پر کوئی برتری حاصل نہیں ہو گی جِس کی مثال  خُداوندیِسُوع مسیح کی زمینی زندگی سے ملتی ہے کہ اُس کی نظر میں کوڑھی، غریب بیوہ، مفلوج، مرد اور عورتیں سب برابر تھے (مرقس 2: 16) جیسے عِبادت خانہ کے معززین (متی 9: 18)۔ یہ سب خُداوندیِسُوع مسیح کی فرمانبرداری میں برکات حاصل کرتے رہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ خُداوند یِسُوع مسیح کے نزدیک کسی کی امارت یا غربت،اُس کی قربت کا معیار نہیں بلکہ ہمارا اِیمان ہے جو ہمارے اَعمال سے نظر آتا ہے اُسی سے ہی ہم خُداوندیِسُوع مسیح کی نزدیکی حاصل کرتے ہیں (یعقُو.ب 2: 26)۔

 غیرمسیحی، کاروباری دُنیا میں طرفداری کا عنصر غالِب نظر آتا ہے جِس کاانحصار کسی کے ساتھ اچھے مراسم، اسکول یا کالج کے تعلُقات یا پھر کلیسیائی تعلُق ہو سکتا ہے۔ امیر لوگوں کی طرفداری کا عنصر مسیحی حلقوں اور کلیسیائی نظام میں بھی پایا جاتا ہے  جِس میں کسی اپنے کو مالی فائدہ پہنچانا اور کوئی خاص عہدہ فراہم کرنا شامل ہے۔اِس کے برعکس قابلِ قدر غریب اِیمانداروں کی کلیسیائی حلقوں میں طرفداری کی بنا پر بے قدری کی جاتی ہے لیکن ہمارے خُداوندیسُوع مسیح کی تعلیم تو ایسی نہیں ہے۔ اگر پھر بھی ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمیں اِس گُناہ سے فوراً توبہ کرنی ہے اور خُداوند یِسُوع مسیح کی طرح لوگوں کے ساتھ بِلا امتیاز برابر کا سلوک کرنا ہے تو آئیے،  اِس کاآغاز اپنے خاندان اور اپنے کاروباری مُعاملات سے کریں۔ جیسے ہمارے خُداوندیِسُوع مسیح نے ہمیں سکھایا۔

Prayer 
پیار ے آسمانی باپ؛ میَں تیرا شکر کرتا ہو ں کہ تُو نے میرا طرفداری کا گُناہ مجھے یاد دِلایا۔ میں اپنے اِس گُناہ کی مُعافی مانگتا ہوں کہ میَں نے تیرے لوگوں کے ساتھ طرفداری کی۔ میری مدد کر کہ میَں قابلِ قدر لوگوں کی عزت کروں اور اُن سے ویسا ہی سلوک کروں جیسا توُ اُن کے ساتھ کرتا ہے تاکہ وہ میرے رویہ سے تیرے ترس اور مُحبت کا تجربہ کر سکیں۔ خُداوندیِسُوع مسیح کے نام سے۔ آمین۔
Bible Book: 

© Dr Paul Adams