Word@Work, Let God's Word energise your working day!

اِنجیلی دِیکھ بھال

فِلپیوں 2: 25
لیکن میَں نے اِپفُردِتُس کو تمہارے پاس بھیجنا ضرور سمجھا۔ وہ میرا بھائی اور ہم خِدمت اور ہم سِپاہ اور تُمہارا قاصِد اور میری حاجت رَ فع کرنے کے لئے خادِم ہے۔

اِنجیلی کلمات اور مسیحی دیکھ بھال دو مترادف اِصطلاحات ہیں۔ فِلپی کی کلیسیا میں سے اِپفُردِتُس مُقدس پولُس رسُول  کی  قید میں مالی معاونت کے لئے تحائف لے کر آیا (فِلپیوں 4 : 18 ) جدید اِصطلاح میں وہ ایک سماجی کارکُن تھا لیکن  وہ خُداوند کی طرف سے اور کلیسیا کے حکم سے آ یا تھا جِس نے  تحائف کی ترسیل کے لئے اُس پر بھروسہ کِیا۔ وہ مُقدس پولُس رسُول کے لئے واقعی فکر مند تھا (فِلپیوں 2 :30 )۔جِسے مُقدس پولُس رسُول نے  " میرا بھائی اور ہم خِدمت اور ہم سِپاہ" کے اَلقابات سے بیان کِیا ہے۔

"بھائی" کی اِصطلاح   اِیمانداروں کے لئے اِستعمال ہوتی تھی نہ کہ نام نہاد مسیحیوں کے لئے کیونکہ اُس وقت مسیحی معاشرہ تشکیل نہیں پایا تھا۔ اِ      پفُردِتُس کوئی پارسل کی ترسیل کرنے والا شخص نہیں تھا بلکہ وہ مُقدس پولُس رسُول کی خِدمت  اور اِنجیل کے لئے کوئی بھی خطرہ لینے کے لئے تیار تھا۔ وہ بطور ہم سپاہ مُقیّد رسوُل  کی رُوحانی جنگ سے بخوبی واقف تھا جِس کے لئے وہ مِل کر دُعا بھی کرتے تھے۔ مُقدس پولُس رسُول کی قید میں بُہت سے لوگ اُسے مِلنے آتے اور کلام سیکھتے اور    اِ      پفُردِتُس اٰس کے بشارتی کام میں معاونت کرتا تھا ( فِلپیوں 1 : 12-14 )

مُقدس پولُس رسُول چاہتا تھا کہ     اِ      پفُردِتُس کو فِلپی واپس بھیج دے۔ پہلی وجہ یہ تھی کہ وہ بیمارہو گیا اور وہ اَپنے خاندان اور کلیسیا میں  چلا جائےجو اُس کی بہتر دیکھ بھال کر سکتے تھے فِلپیوں 2 : 27 )۔ دُوسری وجہ یہ تھی کہ وہ اَپنے خاندان میں اور کلیسیا میں جا کر اُن کی حوصلہ اَفزائی کرے جو ایذرسانی کا شکار تھی(ٖفِلپیوں 1 : 27- 30 ) اور اُن تحائف کے لئے شکر یہ ادا کرے جو فِلپی کی کلیسیا نے اُسے بیجھے تھے۔ تیسری وجہ یہ تھی کہ  اُن دِنوں ڈاک کا نظام شخصی تھا  جسے     اِ      پفُردِتُس نے سَر اَنجام دِیا۔خطوط نویسی اور شخصی ترسیل ہی وہ طریقہ تھا جِس کے وسیلہ   مُقدس پولُس رسُول نے  بشارت کے مُقاصد حاصل کئے اور کلیسیا ؤں کو برکت مِلی ( رُومیوں 8 : 28 )۔

بائِبل مُقدس میں  دُعا اور کلام  کے علاوہ سماجی  خِدمت بھی ایک سنجیدہ اور رُوحانی کام ہے(اعمال 6 :1-4 ) کیونکہ سماجی اور اِنتظامی خِدمت بھی اگر مسیحی مُحبت کے بغیر کی جائے تو وہ اِنجیل کے ساتھ مذاق کے مترادف ہوگا۔ اِس لئے وہ تمام  اِیماندار جو  دُعا اور کلام کے علاوہ کسِی بھی  فلاحی یا  سماجی کام کے ذمہ دار ہیں تو اُن پر بھی یہ لازم ہے کہ وہ اَپنے کام اور کلام کے وسیلہ  خُداوند یِسُوع مسیح کے گواہ بنے اور لوگوں کے سوالات  کا جواب بنیں   چاہے وہ  کہیں بھی ہوں (1 پطرس 3؛15 )۔   ہمارے کام ، کلام اور اِیمان میں ایسی مُطابقت ہو جو ہر کسِی کو ہر جگہ نظر آئے۔ ہماری ہر جگہ موجُودگی  اور ہمارا کِردار  ہمارے اِیمان کا  عکاس ہو جو کہ ایک عملی بشارت اور    ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کا حکم بھی ہے۔

Prayer 
مہربان باپ! میَں اُن لوگوں کے لئے تیرا شکر کرتا ہوں جنہوں نے تیری مُحبت کو مُجھ پر عیاں کِیا اور اُن کے لئے بھی جنہوں نے مجھے تیرے کلام سے رُوشناس کرایا اور میَں تیرے پاس آ سکا۔ مُجھے مُعاف فرما کہ میَں ایسا نہیں کر سکا۔ میری مدد فرما کہ میَں اَپنے کام اور کلام کے وسیلہ تیرے رحم، ترس اور پیار کو لوگوں پر ظاہر کر سکوں اور یوں تیری عملی بشارت کا وسیلہ بن سکوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: