Word@Work, Let God's Word energise your working day!

رسُولی مثال

فِلپیوں 3: 17
اَ ے بھائِیو! تُم سب مِل کر میری ماند بنو اور اُن لوگوں کو پہچان رکھّو جو اِس طرح چلتے ہیں جِس کا نمُونہ تُم ہم میں پاتے ہو۔

رُوحانی بلوُغت خُود بخُود نہیں آتی اور نہ ہی وقت گزرنے کے ساتھ آتی ہے۔ اِس کے لئے تین چیزوں کا ہونا ضروری ہیں۔ تعلیم، تربیت اور مثالی کِردار ( 1 تِیمُتھِیُس 1 : 16 ) ۔

ایک مثالی  مسیحی زِندگی بسر کرنے کے لئے  خُدا کو جاننا اور اُس سے متعلق پوری جانکاری حاصل کرنا ضروری ہے جو   اِلہٰی علم کے بغیر ناممکن ہے۔  اِیمانداروں  میں خُداوند یِسُوع مسیح  کا طرزِ زِندگی دیکھے بغیر   کسِی میں بھی  معیاری مسیحی طرزِ زِندگی دیکھنا مُشکل ہے۔ بُہت سے لوگ  کسِی مثالی مسیحی زِندگی کی تقلید کر کے مسیحی زِندگی بسر کرنا چاہتے ہیں لیکن  بغیر رُوح اُلقُدس کے کسِی کی نقل کرنا محض ایک جسمانی مشق ہو گی۔ پاک رُوح  اُس وقت تک کسِی زِندگی میں کام نہیں کرتا جب تک   کوئی اَپنی تربیت کے لئے  ہاں کی جگہ ہاں اور نہ کی جگہ نہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ( طِطُس 2: 11-12 )۔

مُقدس پولُس رسُول نے ابھی مسیحی طرزِزِندگی کا اِلہٰی معیار دیا ہے ( فِلپیوں 3 : 7-14 )۔ مُقدس پولُس رسُول  کے تمام خطوط دو حصوں پر مشتمل ہیں  پہلا حصہ  کلام پر مبنی ہے اور دُوسرا حصہ عمل کی ترغیب ہے۔  خُدا کے اِختیار میں رہتے ہوئے اُس نے شوہروں، بیویوں، بچوں، اَجروں، ملازمین، امیروں، غریبوں ، پناہ گزینوں ، شہریوں ، دُکھیوں  ، مصیبت زدوں، بزرگوں اور جوانوں    کو مسیحی زِندگی بسر کرنے کے لئے خُصوصی ہدایات دیں ہے۔ اُس نے  کاروبار اور معادیات، جنسی اور ازداجی رشتوں، دُنیا اور کلیسیا، دوزخ اور جنت سب کو خُداوند یِسُوع مسیح کے متن میں بیان کیا ہے۔  اَب  وہ خُدا کے فضل سے  رُوحانیت کا وہ مُقام حاصل کر چُکا ہے کہ انسانی کمزوریوں کے باوجود  اُس کی اَپنی تعلیم  خُداوند یِسُوع مسیح کی تعلیم کے مترادف ہے ( رُومیوں 7: 18-25 )۔  اُس کا اَپنا مسیحی طرزِ زِندگی دوسروں کے لئے ایک مثال بن چُکا ہے  اور اُس کے پیروکار بھی دوسروں کی لئے مثالی کِردار بن چُکے ہیں۔

مُقدس پولُس رسُول  کا یہ کہنا کہ "میری ماند بنو"  اُس کا رُوحانی غرُور نہیں بلکہ بطور ایک مثالی اُستاد اَپنے شاگردوں کے لئے ایک نمونہ  اور  تدریسی عمل کا ایک حصہ بھی۔  شاگردیت کا  یہ اَصول ہے کہ کوئی ماہر اُستاد اَپنے شاگردوں کو عملی طور پر اَپنا ہنر  منتقل کرے۔  جسے مُقدس پولُس رسُول نے اپنے باربار دہرایا  ہے ( 1 کُرِنتھیوں 4 : 16، 11: 1، فِلپیوں 4 : 9 ، 1 تھِسّلُنیکیوں 1: 2 ،  2 تھِسّلُنیتیوں 3 : 7 ، 3 : 9 )۔  مسیحی شاگردیت کا بھی یہی اَصول ہے کہ ایک اُستاد اَپنی تعلیم اور کِردار سے  اَپنے شاگردوں کے لئے  مسیحی طرزِ زِندگی کا نمونہ بنے۔

   ہر اِیماندار گنہگار ہونے کے باوجود  رُوحانی لوگوں کی تقلید کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اوروہ دُوسروں کے لئے بھی مثال بن سکتا ہے۔ اس لئے اُن اِیمانداروں کی  تقلید ضرور کریں جو خُداوند یِسُوع مسیح میں رُوحانی زِندگی بسر کر رہے ہیں اور اِیمان رکھیں کہ آپ بھی ایسی مثالی  مسیحی زِندگی بسر کر سکتے ہیں۔ مسیحی زِندگی میں غیر ذمہ داری  خُداوند یِسُوع مسیح کے نام کی توہین کے مترادف ہے۔ ہمیں بھی مُقدس پولُس رسُول کی طرح   خُداوند یِسُوع مسیح کی پیروی کرنی چاہئے۔ یہ جانتے ہوئے کہ  مسیحی  زِندگی بسر کرنے کے لئے بائبل مُقدس ہمیں  ہماری راہنمائی کرتی ہے اور پاک رُوح ہمیں حِکمت اور طاقت دیتا ہےکہ ہم  شاگردیت کے معیار پر پورا اُتر سکیں۔ یہی وہ اِیماندار ہیں جنہیں خُداوند یِسُوع مسیح نے "زمین کا نمک" کہا ہے ( متی 5 : 13 )۔

Prayer 
پیارے آسمانی باپ ! میَں اُن لوگوں کے لئے تیرا شکر کرتا ہُوں جو بائبل مُقدس اور کلیسیا میں میرے لئے نمونہ بنیں اور بات کے لئے بھی کہ بہتوں کے لئے میَں بھی مثال بن سکا۔ میری مسیحی اور رُوحانی زِندگی کی کمزوریوں اور ناکامیوں کو مُعاف فرما۔ مُجھے توفیق دے کہ میَں ایک معیاری مسیحی زِندگی بسر کر سکوں اور تُجھ پر مکمل بھروسہ کر کے اور پاک رُوح کی مدد سے ایک مثالی زِندگی بسر کر کے تیرے پاک نام کو عزت اور جلال دوں۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے۔ آمین۔
Bible Book: